11 جنوری ، 2022
سندھ ہائیکورٹ نے صدر میں تجاوزات کے خلاف دائر کی جانے والی درخواست کو خارج کردیا۔
سندھ ہائیکورٹ میں صدرکے مختلف علاقوں میں تجاوزات کے خلاف درخواست دائر کی گئی تھی جسے عدالت نے غیر مؤثر قرار دے کر خارج کیا۔
عدالت کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے حکم پر ایمپریس مارکیٹ سمیت صدر سے تجاوزات کاخاتمہ کردیا گیا ہے اور تجاوزات کے خاتمے کے بعد سندھ ہائیکورٹ میں درخواست کا کوئی جواز نہیں بنتا لہٰذا عدالت کی نظر میں یہ درخواست غیر مؤثر ہے جسے خارج کیا گیا۔