پاکستان
29 اکتوبر ، 2012

سگی بہنوں کے قاتل جیوایف آئی آر کی رپورٹ کے بعد دبئی سے گرفتار

سگی بہنوں کے قاتل جیوایف آئی آر کی رپورٹ کے بعد دبئی سے گرفتار

سرگودھا …سرگودھا میں دو سگی بہنوں کو قتل کر کے دبئی فرار ہونے والے دو ملزموں کو جیو نیوز کے پروگرام جیو ایف آئی آر کی رپورٹ نشر ہونے کے بعد دبئی سے گرفتار کرلیا گیا۔سرگودھا کے نواحی گاوٴں 71شمالی میں 19جون کو دوشادی شدہ بہنوں گلستان بی بی اور زینت بی بی کو قتل کر دیا گیا تھا۔ دوہر ے قتل کی وادارت کے بعد ملزمان دبئی فرار ہوگئے تھے۔ اگست 2012 میں جیو ایف آئی آر میں ملزموں کے دبئی فرار ہونے کی نشاندہی کی گئی تھی اور ان کی تصویں بھی دکھائی گئی تھیں۔ اس پروگرام کے نشر ہونے کے بعد دو ملزموں کو دبئی میں دیکھ کر لوگوں نے مقامی پولیس کو اطلاع دی۔ سرگودھا پولیس کے ساتھ دبئی پولیس کی معاونت سے ملزم عامرخان اور جاوید کو گرفتار کر کے سرگودھا پہنچادیا گیا ہے۔

مزید خبریں :