پاکستان
Time 21 جنوری ، 2022

حیدرآباد: نامعلوم افراد نے ہوٹل پر فائرنگ کر کےہوٹل مالک کو قتل کردیا

حیدرآباد میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ہوٹل مالک کو قتل کردیا—فوٹو: فائل
حیدرآباد میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ہوٹل مالک کو قتل کردیا—فوٹو: فائل 

حیدرآباد میں نامعلوم افراد نے ہوٹل پر فائرنگ کرکے ہوٹل مالک کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ کھوکھر محلہ میں ایک چائے کے ہوٹل پر پیش آیا جہاں دو نقاب پوش مسلح افراد نے ہوٹل میں داخل ہوکر کاؤنٹر پر فائرنگ کردی اور فرار ہوگئے۔ 

ہوٹل کا مالک اشفاق احمد سینے میں گولیاں لگنے سے موقع پر ہی دم توڑگیا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ بظاہر دشمنی کا لگتا ہےکیونکہ نامعلوم افراد نے صرف کاؤنٹر پر بیٹھے ہوٹل مالک کو ہی ٹارگٹ کیا۔