پاکستان
Time 24 جنوری ، 2022

پی آئی اے کی ٹورنٹو پرواز پر تعینات فضائی میزبان ہوٹل سے غائب

قومی ائیر لائن پی آئی اے کی ٹورنٹو  پرواز پر تعینات فضائی میزبان ہوٹل سے غائب ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق وقار احمد جدون نامی فلائٹ اسٹیورڈ اسلام آباد سے پروازپی کے 781 سے ٹورنٹو پہنچا تھا اور فضائی میزبان کے غائب ہونے کا علم واپسی کی پرواز پرنہ پہنچنے سے ہوا۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ وقار جدون کو 23 جنوری کی ٹورنٹو سے اسلام آباد کی پرواز پر بطور فلائٹ اسٹیورڈ ڈیوٹی انجام دینا تھی، ٹورنٹو  میں پی آئی اے حکام نے وقار جدون کے غائب ہونے کے بارے میں مقامی حکام کو اطلاع کردی ہے۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق پولیس رپورٹ کے بعد وقار جدون کے خلاف انضباطی کارروائی کا آغاز کردیا جائے گا اور انہیں واجبات ضبطگی کے ساتھ ملازمت سے بھی برخاست کردیا جائے گا جب کہ وقار جدون کے گھر والوں سے بھی پوچھ گچھ جاری ہے۔

مزید خبریں :