پاکستان
16 فروری ، 2012

پاک افغان مذاکرات، سیکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق

پاک افغان مذاکرات، سیکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق

اسلام آباد… پاک، افغان مذاکرات میں دو طرفہ انٹیلی جنس اور سیکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ہے جب کہ افغان صدر حامد کرزئی نے طالبان گروپس کے ساتھ بات چیت پر پاکستانی قیادت کو اعتماد میں لیا۔ مذاکرات میں پاکستانی وفد کی قیادت وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی جب کہ افغان وفد کی قیادت صدر حامد کرزئی نے کی۔ پاکستانی وفد میں آرمی چیف ، وزیر دفاع، وزیر خارجہ ، وزیر داخلہ ، وزیر اطلاعات ، وزیر سیفران اور مشیر پیٹرولیم شامل تھے جب کہ افغان وفد میں دفاع ، خارجہ اور تجارتی امور کے وزرا اور سینئر حکام شریک تھے۔ مذاکرات میں سرحدی سیکیورٹی موثر بنانے کے لیے دو طرفہ انٹیلی جنس اور سیکیورٹی تعاون بڑھانے اور افغان مسئلہ کے حل کے لیے سنجیدہ کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔افغان صدر نے پاکستانی حکام کو طالبان گروپس کے ساتھ ہونے والی بات چیت پر اعتماد میں لیا۔ وزیراعظم گیلانی نے کہا کہ مستحکم افغانستان ہی پاکستان کے مفاد میں ہے ۔ اس سے پہلے وزیراعظم ہاوٴس میں وزیراعظم گیلانی اور افغان صدر حامد کرزئی کے درمیان ون آن ون ملاقات بھی ہوئی جس میں دو طرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزید خبریں :