Time 25 جنوری ، 2022
پاکستان

کراچی میں نیب کا چھاپہ، سابق میونسپل کمشنر کورنگی کے گھر سے خزانہ نکل آیا

کراچی میں سابق میونسپل کمشنرکورنگی مسرورمیمن کے گھر سے خزانہ نکل آیا۔

نیب راولپنڈی نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں مسرور میمن کے گھر کارروائی کی جس میں سونے کے بسکٹ، بٹن، ڈالرز ، درہم اور ریال برآمد کرلیے ، رقم اتنی زیادہ تھی کہ گننے کے لیے ہاتھ کم پڑ گئے نیب کو مشینوں کا استعمال کرنا پڑا۔

نیب کے مطابق کارروائی میں کئی ملین کی ٹی ٹی کی رسیدیں بھی ملیں جس کے بعد سابق میونسپل کمشنرکورنگی مسرور میمن کو   2ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا گیا ہے۔

نیب حکام کا کہنا ہے کہ کرپشن کورنگی میونسپل کارپوریشن کیلئےآئل خریداری اور دیگر امور میں کی گئی، رشوت لے کر ٹھیکے دیے جاتے تھے اور رقوم جعلی اکاؤنٹس میں ڈالی گئیں جب کہ بیرون ملک بھی رقم منتقل ہوئی۔

کراچی کی احتساب عدالت نے ملزمان کو 3 روزہ راہدری ریمانڈ پر نیب راولپنڈی کے حوالے کر دیا۔

مزید خبریں :