16 فروری ، 2012
اسلام آباد… وزیر تجارت مخدوم امین فہیم نے کہا ہے کہ خطے میں آزاد تجارت کے فروغ کے لیے پاکستان سارک ممالک کے ساتھ مکمل تعاون کرے گا اور تجارت میں حائل تمام رکاوٹیں دور کی جائیں گی،اسلام آباد میں تجارت کے فروغ کے لیے سارک ممالک کے وزرائے تجارت کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مخدوم امین فہیم کا کہنا تھا کہ وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے 2012 کوعلاقائی تجارت کے فروغ کا سال قرار دیا ہے، خطے میں اقتصادی ترقی ، امن ، خوشحالی اور غربت کے خاتمے کے لیے سارک ممالک کو مل کر کام کرنا ہوگا۔