Time 28 جنوری ، 2022
پاکستان

جماعت اسلامی کا کراچی میں دھرنے ختم کرنے کا اعلان

جماعت اسلامی اور سندھ حکومت کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے  جس کے بعد  جماعت اسلامی نے  کراچی میں دھرنے ختم کرنے کر اعلان کردیا۔

سندھ حکومت کا وفد رات گئے وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ کی قیادت میں جماعت اسلامی کے دھرنے میں مذاکرات کیلئے پہنچا تھا۔

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا کہ آج شاہراؤں پر دیے جانے والے دھرنے کی کال بھی واپس لےلی ہے جبکہ مرکزی دھرنا بھی ختم کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ  سندھ کے بلدیاتی قانون کے خلاف جماعت اسلامی کا 29 روزسے سندھ اسمبلی کے باہر دھرنا جاری تھا۔

مزید خبریں :