پاکستان
16 فروری ، 2012

سلیم شہزاد سے متعلق ہیومن رائٹس واچ کی رپورٹ مسترد

سلیم شہزاد سے متعلق ہیومن رائٹس واچ کی رپورٹ مسترد

راولپنڈی… آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ سلیم شہزادقتل کیس کے بارے میں ہیومن رائٹس واچ کی رپورٹ توہین آمیزہے۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہیومن رائٹس واچ کی رپورٹ حقائق کے برعکس اور تعصب پرمبنی ہے،اس رپورٹ میں آئی ایس آئی،جوڈیشل کمیشن اورحکومت کوبدنام کیاگیا ہے۔ آئی ایس پی آر نے کہا کہ سلیم شہزادکمیشن کی سربراہی سپریم کورٹ کے معززجج نے کی،ہومین رائٹس واچ سپریم کورٹ کی ویب سائٹ دیکھے کہ سپریم کورٹ نے آئی ایس آئی سے متعلق کیاکارروائی کی۔

مزید خبریں :