Time 11 فروری ، 2022
کھیل

قلندرز کی سلطانز کیخلاف جیت، پی ایس ایل آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے شاہین کی میم شیئر

لاہور قلندرز نے ایونٹ میں اب تک ناقابل شکست رہنے والی ملتان سلطانز کو 52 رنز سے مات دے دی— فوٹو: پی ایس ایل
لاہور قلندرز نے ایونٹ میں اب تک ناقابل شکست رہنے والی ملتان سلطانز کو 52 رنز سے مات دے دی— فوٹو: پی ایس ایل

پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے دوسرے مرحلے میں لاہور قلندرز نے ایونٹ میں اب تک ناقابل شکست رہنے والی ملتان سلطانز کو 52 رنز سے مات دے دی۔

اس جیت کے بعد پاکستان سپرلیگ کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی کی میمز میں استعمال ہونے والی تصویر ٹوئٹ کی گئی ہے۔

آفیشل اکاؤنٹ پر میم کے ساتھ لکھا کہ ناقابل شکست رہنے والی ٹیم کو ہرانے کا چیلنج قبول کرلیا۔

اس کے علاوہ اس ٹوئٹ پر سوشل میڈیا صارفین نے طرح طرح کے تبصرے کیے ہیں اور ساتھ ہی قلندرز کو جیت پر مبارکباد دی ہے۔


مزید خبریں :