Time 15 فروری ، 2022
کھیل

ٹم ڈیوڈ نے پی ایس ایل میں فاسٹ بولرز کی تیز گیندوں کو چیلنج قرار دیدیا

ملتان سلطانز کے کھلاڑی ٹِم ڈیوڈ کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کا معیار بہت بلند ہے، پی ایس ایل میں کئی اچھے فاسٹ بولرز ہیں جن کی اسپیڈ زیادہ ہے،  یہ ایک بہت بڑا چیلنج ہے۔

 ٹم ڈیوڈ نے جیو نیوز سے بات کرتے ہوئےکہا کہ پی ایس ایل 7 کے ایڈیشن میں اب تک میں لطف اندوز ہو رہا ہوں، پی ایس ایل میں غیر ملکی کھلاڑیوں کی بڑی تعداد موجود ہے،  ان سے سیکھنے کی کوشش کر رہا ہوں، مجھے گزشتہ ایک برس میں بہت سی لیگز  میں کھیلنے کا موقع ملا ہے۔

ٹم ڈیوڈ کا کہنا تھا کہ ہر مقابلے کے اپنے چیلنجز ہیں لیکن میں سمجھتا ہوں کہ پی ایس ایل کا معیار بہت بلند ہے، پی ایس ایل میں کئی بہت اچھے فاسٹ بولرز ہیں جن کی اسپیڈ زیادہ ہے، یہ ایک بہت بڑا چیلنج ہے۔

 جارحانہ بیٹنگ کے لئے مشہور ٹم ڈیوڈ کا کہنا تھا کہ  پی ایس ایل میں غیر ملکی کھلاڑیوں کی بڑی تعداد موجود ہے، ان سے سیکھنےکی کوشش کر رہا ہوں، مجھے ان سے کنڈیشنز کے مطابق کھیلنے کا علم ہو رہا ہے، ان کی موجودگی میں کھیلنا اچھا لگ رہا ہے۔

مزید خبریں :