کھیل
Time 16 فروری ، 2022

عالمی شہرت یافتہ فٹبالر رونالڈو پر جنسی زیادتی کا الزام

رونالڈو نے لاس ویگاس کے ایک ہوٹل میں انہیں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا، خاتون کا الزام۔ فوٹو: فائل
 رونالڈو نے لاس ویگاس کے ایک ہوٹل میں انہیں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا، خاتون کا الزام۔ فوٹو: فائل

عالمی شہرت یافتہ فٹبالر اور پرتگال کے کپتان کرسٹیانو رونالڈو پر ایک خاتون نے جنسی زیادتی کا الزام عائد کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کیتھرین میورگا نامی خاتون نے مانچسٹر یونائیٹڈ کی جانب سے کھیلنے والے فارورڈر پر الزام عائد کیا ہے کہ رونالڈو نے لاس ویگاس کے ایک ہوٹل میں انہیں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

نیویارک پوسٹ کے مطابق لاس ویگاس پولیس کیس کی تحقیقات کر رہی ہے اور پولیس حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے ہمارے پاس عالمی ایوارڈ یافتہ فٹبالر کو گرفتار کرنے کے لیے کافی شواہد موجود ہیں تاہم ایک اعلیٰ عہدیدار کی جانب سے پولیس کو رونالڈو کی گرفتاری سے روک دیا گیا ہے۔

مزید خبریں :