17 فروری ، 2022
اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نےصحافی محسن بیگ کے دو ملازمین کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔
اسلام آباد پولیس نے محسن بیگ کے گھریلو ملازمین شہباز اور ذوالفقار کو دہشت گردی عدالت کے جج محمد علی وڑائچ کے روبرو پیش کیا۔
ایس ایچ او مارگلہ نے عدالت کو بتایاکہ محسن بیگ کے بیٹے کوپولیس نےگرفتار نہیں کیا، پولیس نے تین روزہ جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی ۔
ملازمین کے وکیل نےدلائل دیےکہ گھریلو ملازمین کاایف آئی آر سے کوئی تعلق نہیں، وکیل کی درخواست پرعدالت نے کونسل اور اہلیہ کو محسن بیگ سے ملنے کی اجازت دے دی۔
عدالت نے مرکزی ملزم محسن بیگ کے ہمراہ دونوں ملازمین کو جمعےکے روز پیش کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔
دوسری جانب محسن بیگ کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا، جس کی سماعت کل ہوگی۔