Time 20 فروری ، 2022
پاکستان

پی آئی اے آسٹریلیا کیلئے براہ راست فضائی آپریشن کیلئے مکمل تیار

پی آئی اے نے 14 مارچ سے پاکستان سے آسٹریلیا کیلئے براہ راست فضائی آپریشن شروع کرنے کی درخواست کر دی۔ فوٹو: فائل
پی آئی اے نے 14 مارچ سے پاکستان سے آسٹریلیا کیلئے براہ راست فضائی آپریشن شروع کرنے کی درخواست کر دی۔ فوٹو: فائل

پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن (پی آئی اے) آسٹریلیا کے لیے براہ راست فضائی آپریشن شروع کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔

پی آئی اے نے آسٹریلیا کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کو 14 مارچ سے پاکستان سے براہ راست فضائی آپریشن شروع کرنے کی درخواست کی ہے۔

پی آئی اے کی جانب سے درخواست میں کہا گیا ہے کہ پی آئی اے آسٹریلیا کے لیے 14 مارچ سے فضائی آپریشن شروع کرے گی، ابتدائی طور پر پی آئی اے آسٹریلیا کے لیے ہفتہ وار 2 پروازیں شروع کرے گی۔

یاد رہے کہ سی ای او پی آئی اے ائیر مارشل ارشد ملک نے پاکستان سے آسٹریلیا کے لیے پی آئی اے کا براہ راست فضائی آپریشن شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔

مزید خبریں :