Time 22 فروری ، 2022
پاکستان

ایس ایچ او کو کیمروں پر پردہ ڈال کر تھانے میں سالگرہ کرنی مہنگی پڑ گئی

لاہور کے فیصل ٹاؤن کے  اسٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او) یاسر بشیر کو تھانے میں لگے کیمروں پر کپڑے ڈال کر سالگرہ کرنی مہنگی پڑ گئی۔

مجرموں کی جانب سےتو شناخت سے بچنےکیلئے سی سی ٹی وی کیمرےتوڑنے، اُن کا رُخ موڑنے یا ان پر کپڑا ڈالنےکی ویڈیوز آپ نے دیکھی ہوں گی مگر قانون کے رکھوالے لاہور کے ایک تھانیدار کی طرف سے اپنے دفتر میں نصب کیمرے پر کپڑا ڈالنے کی ویڈیو سامنے آئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق یاسربشیر نے کمرے میں کیک کاٹنے سے پہلے سی سی ٹی وی کیمروں پرکپڑا ڈلوایا۔

کپڑا ڈالنے سے پہلے اسی کیمرے سے بنی سی سی ٹی وی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایس ایچ او یاسر بشیر اپنی شرٹ کے بٹن بند کر رہا ہے جبکہ کمرے میں لیڈی سب انسپکٹر مہوش اور ایک مہمان بھی موجود ہیں۔

ایس ایچ او کے ریٹائرنگ روم سے ایک اہلکار آتا ہے جو کرسی پر کھڑ ا ہو کرکیمرے پر کپڑا ڈال دیتا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق کیمرہ بند کرنے کا منظر ڈی آئی جی اوپس روم کے اہلکاروں نےدیکھ کر فوری ڈی آئی جی آپریشنز کو بتا دیا۔ ڈی آئی جی نے ایس ایچ او یاسر بشیر اور سب انسپکٹر مہوش کومعطل کردیا۔

پولیس حکام کا کہناہےکہ یاسر بشیر کی جانب سے ایک گیسٹ ہاؤس کے ملازم کو تھپڑ مارنے کا واقعہ بھی پیش آ چکا ہے، ڈی آئی جی آپریشنز نے دونوں واقعات کی مختلف پہلوؤں پرتحقیقات شروع کر دیں۔

مزید خبریں :