03 مارچ ، 2022
اسلام آباد میں پاک بھارت انڈس واٹرکمشنرز کے 3 روزہ مذاکرات اختتام پذیر ہوگئے۔
پاکستانی وفد کی قیادت انڈس واٹر کمشنر مہر علی شاہ نے کی جبکہ بھارتی وفد کی سربراہی انڈس واٹر کمشنر پی کے سکسینا نے کی۔
ذرائع کے مطابق انڈس واٹر کمشنرز کے مذاکرات کا اگلا دور رواں سال 31 مئی سے قبل کرانے پر اتفاق کیا گیا ہے، مئی میں پاک بھارت انڈس واٹر کمشنرز کے مذاکرات بھارت میں ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق بھارت مئی کے مذاکرات میں متنازع پن بجلی منصوبوں پر پاکستان کے اعتراضات کا تفصیلی جواب دےگا،پاکستان نےچناب پر پکل دل اور لوئرکلنائی پن بجلی منصوبوں پر اعتراضات اٹھا رکھے ہیں، پاکستان نے 9 دیگر چھوٹے پن بجلی منصوبوں پر بھی اعتراضات اٹھا رکھے ہیں۔
ذرائع کے مطابق بھارت نے پاکستان کی درخواست پر ایڈوانس فلڈ ڈیٹا فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے، بھارت رواں سال پاکستان کو متنازع پن بجلی منصوبوں کا دورہ بھی کرائے گا۔