09 مارچ ، 2022
روس یوکرین تنازعے کے دوران پولینڈ کی خواتین نے انسانیت اور ہمدری کی اعلیٰ مثال قائم کردی۔
غیر ملکی میڈیا رپوٹس کے مطابق 24 فروری کو روس کی جانب سے حملے کے بعد یوکرینی مہاجرین پناہ لینے کیلئے پڑوسی ملک پولینڈ کا رخ کررہے ہیں۔
اس دوران پولینڈ کی خواتین نے یوکرین سے آنے والی ماؤں (جن کے چھوٹے بچے ہیں) کی سہولت کیلئے ریلوے اسٹیشن پر خالی پرام رکھ دیں تاکہ وہ بچوں کو اس میں بٹھا سکیں۔
رپورٹس کے مطابق فرانسسکو مالاولٹا نامی فوٹو گرافر نے خالی پرام کی تصاویر 3 مارچ کو پولینڈ کے زیمیسل ریلوے اسٹیشن پر لیں اور انٹرنیٹ پر اپ لوڈ کردیں۔
اس کے علاوہ پولینڈ کی خواتین نے سلوواکیہ اور یوکرین کی سرحد پر بھی یوکرینی ماؤں کے بچوں کیلئے پرام رکھیں۔
انٹرنیٹ پر تصایر وائرل ہونے کے بعد پولش خواتین کی انسانیت کو دیکھ کر صارفین داد دیے بغیر نہ رہ سکے۔
رپورٹس کے مطابق یوکرین کی حکومت کی جانب سے 18 سے 60 سال کی عمر کے مردوں کے ملک چھوڑنے پر پابندی کے باعث خواتین اپنے والد، بھائیوں اور خاندان کے دیگر افراد کے بغیر ہی ہجرت کررہی ہیں۔