14 مارچ ، 2022
دنیا کے مایہ ناز فاسٹ بولر شعیب اختر آسٹریلیا کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستانی کرکٹرز کی کارکردگی پر برس بڑے۔
’راولپنڈی ایکسپریس‘ کے نام سے مشہور شعیب اختر نے اپنے تبصرے میں کہا کہ ’جب ڈر کے کھیلیں گے تو یہی ہوگا، اس طرح کی وکٹیں بنائیں گے تو کون کھیلنے آئے گا؟ اس طرح کی وکٹیں بناکر پاکستان نے اپنا امیج خراب کیا ہے۔’
شعیب اختر نے مزید کہا کہ آسٹریلیا کے فاسٹ بولر نے جان مار کے دکھائی۔
سابق کپتان انضمام الحق کا کہنا ہے کہ اگر آپ کی اسٹرینتھ اسپن ہے تو وکٹ بھی اس حساب سے بنانی چاہیے تھی تاکہ آسٹریلیا کیلئے مشکلات ہوں، اس طرح کی وکٹوں سے پاکستان کا امیج اچھا نہیں جارہا۔
انضمام الحق نے کہا کہ آپ کا ذہن مثبت نہیں آپ منفی کرکٹ کھیل رہے ہیں، آپ جیت کا تو سوچ ہی نہیں رہے۔
خیال رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ کراچی میں جاری ہے۔ اس سے قبل پنڈی میں پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا تھا اور اس میچ میں وکٹ پر کافی تنقید کی گئی تھی۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بھی اس معاملے کا نوٹس لیا تھا اور پنڈی اسٹیڈیم کی غیر معیاری وکٹ کی وجہ سے وینیو کو ایک ڈی میرٹ پوائنٹ دیا گیا تھا۔