17 مارچ ، 2022
لاہور اور قصور میں 2 خواتین کومبینہ طور پر اجتماعی زیادتی اور ایک کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق قصور کی تحصیل چونیاں کا قصبےالٰہ آباد، جہاں فرسٹ ائیر کی 17 سالہ طالبہ کو 3 اوباشوں نے مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کانشانہ بنا دیا۔
طالبہ کے بھائی اور والدہ نے پولیس کو بتایاکہ ندیم نامی محلے دار 2 ساتھیوں کے ہمراہ طالبہ کو جھانسا دے کر حویلی میں لے گیا، جہاں تینوں نے شراب پلا کر اس سے اجتماعی زیادتی کی۔
دوسری جانب لاہور میں 3 کار سواروں نے چلڈرن اسپتال کے باہر سے ایک خاتون کو اغوا کرلیا، ایف آئی آر کے مطابق خاتون اپنی بیٹی کی دوا لینے اسپتال آئی تھی،ملزم اسے اغوا کر کے کاہنہ لے گئے، جہاں انہوں نےاس سے مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کی۔
اس کے علاوہ ہنجروال میں بھی ماجد نامی ملزم نے گھر میں گھس کر 35 سالہ خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا ۔
پولیس نے تینوں واقعات کے مقدمات درج کرکے ملزموں کی تلاش شروع کر دی۔