Time 25 مارچ ، 2022
کھیل

’بابر اعظم، آل ٹائم گریٹ‘

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان لاہور ٹیسٹ انتہائی دلچسپ مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔ فوٹو: فائل
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان لاہور ٹیسٹ انتہائی دلچسپ مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔ فوٹو: فائل

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی بیٹنگ صلاحیتوں کے بارے میں پوری دنیا بخوبی آگاہ ہے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان لاہور ٹیسٹ کا آخری روز جاری ہے اور گرین کیپس آسٹریلیا کی جانب سے دیے گئے 351 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ کر رہے ہیں۔

پاکستان نے کھیل کے آخری روز کھانے کے وقفے پر دو وکٹوں کے نقصان پر 136 رنز بنا لیے ہیں اور وکٹ پر اس وقت امام الحق کے ساتھ بابر اعظم موجود ہیں۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان میچ انتہائی دلچسپ مرحلے میں داخل ہو چکا ہے اور قذافی اسٹیڈیم میں شائقین کی بڑی تعداد میچ دیکھنے کے لیے موجود ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے سوشل میڈیا پر قذافی اسٹیڈیم میں موجود تماشائیوں کی کچھ تصاویر شیئر کی گئی ہیں۔

پی سی بی کی جانب سے شیئر کی گئی ایک تصویر میں دو لڑکوں نے دو مختلف پوسٹرز اٹھا رکھے ہیں، ایک پوسٹر پر بابر اعظم کی تصویر کے ساتھ ان کی شرٹ کا نمبر درج ہے جبکہ دوسرے پوسٹر پر پاکستان کے قومی جانور مارخور کی تصویر بنی ہوئی ہے اور انگریزی میں درج ہے، Greatest of All Times یعنی ہر دور کا عظیم۔

اگر ان دونوں پوسٹرز پر بنی تصاویر اور تحریر کو ایک ساتھ ملا کر پڑھا جائے تو اس میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو ہر دور کا بہترین کھلاڑی قرار دیا جا رہا ہے۔

مزید خبریں :