02 اپریل ، 2022
لندن میں عابد شیرعلی سے جھگڑا کرنے والا نوجوان شایان علی مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز کے دفتر جاپہنچا۔
نواز شریف دفتر سے نکلے تو شایان علی ان کے خلاف غلیظ زبان استعمال کرتے ہوئے ان کی طرف بڑھا، جس پر سکیورٹی گارڈ نے روکا تو شایان علی نے اس کے سرپر فون مار کر خون نکال دیا، جس کے بعد سکیورٹی گارڈ نے بھی شایان علی کو تشدد کا نشانہ بنایا۔
جس وقت یہ واقعہ پیش آیا، شایان علی کے ساتھ اس کی والدہ بھی موجود تھیں۔
خیال رہے کہ شایان علی نے گزشتہ سال عید پر عابد شیر علی سے ریسٹورنٹ میں جھگڑا کیا تھا جس کی ویڈیوز بھی سامنے آئی تھیں۔