09 اپریل ، 2022
ملک میں آئینی بحران کے بعد ملک کے تمام ہوائی اڈوں پر ہائی الرٹ جاری کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق حکومتی شخصیات اورسرکاری افسران کوبغیراین اوسی بیرون ملک سفرکی اجازت نہ ہوگی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد پولیس و انتظامیہ کے تمام افسران کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں اور اسلام آباد کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔