17 اپریل ، 2022
سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید عمرے کی ادائیگی کیلئے کراچی سے سعودی عرب روانہ ہو گئے۔
شیخ رشید احمد جناح انٹرنیشنل ائیر پورٹ کراچی سے اتوار کی شام قومی ائیرلائن کی پرواز پی کے 9731 کے ذریعے جدہ کیلئے روانہ ہوئے۔
شیخ رشیدآج رات ہی عمرہ کی سعادت حاصل کریں گے۔
وہ مدینہ بھی جائیں گے جہاں روضہ رسول ﷺ پر حاضری کی سعادت حاصل کریں گے۔