پاکستان

چوہدری شجاعت کے بیٹے چوہدری سالک کو وفاقی کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ

ذرائع کا کہنا ہے کہ رکن قومی اسمبلی چوہدری سالک کل وفاقی وزیر کا حلف اٹھائیں گے۔—فوٹو: فائل
ذرائع کا کہنا ہے کہ رکن قومی اسمبلی چوہدری سالک کل وفاقی وزیر کا حلف اٹھائیں گے۔—فوٹو: فائل

عمران خان کی حکومت میں اتحادی جماعت پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کے بیٹے چوہدری سالک کو بھی کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے چوہدری سالک کو  وفاقی کابینہ کاحصہ بنانےکافیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  رکن قومی اسمبلی چوہدری سالک کل وفاقی وزیر کا حلف اٹھائیں گے۔

ابھی یہ واضح نہیں کہ انہیں کونسی وزارت دی جائے گی۔ گزشتہ روز آصف علی زرداری نے چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کی تھی اور کہا تھا کہ وہ چوہدری سالک کو کابینہ میں شامل کرنا چاہتے ہیں۔

مزید خبریں :