دنیا
Time 28 اپریل ، 2022

ہندی کبھی ہماری قومی زبان تھی نہ ہو گی: سابق وزیراعلیٰ کرناٹکا

ہر بھارتی شہری کی ذمہ داری ہے کہ مقامی زبانوں کو عزت دے: سدارا مائیا۔ فوٹو: فائل
ہر بھارتی شہری کی ذمہ داری ہے کہ مقامی زبانوں کو عزت دے: سدارا مائیا۔ فوٹو: فائل

بھارت میں ہندی کو قومی زبان کا درجہ دینے کے حوالے سے ایک بار پھر تنازع کھڑا ہو گیا ہے اور لفظی جنگ سیاستدانوں سے آگے نکل کر سوشل میڈیا پر بالی وڈ اداکاروں کے درمیان بھی شروع ہو گئی ہے۔

بالی وڈ اداکار اجے دیوگن کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک ٹوئٹ میں کرناٹکا سے تعلق رکھنے والے اداکار ککچا سدیپ کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا گیا کہ آپ کے بقول ہندی ہماری قومی زبان نہیں ہے تو پھر آپ اپنی فلموں کو ہندی زبان میں کیوں ڈب کرواتے ہیں؟

اجے ویوگن نے مزید لکھا کہ ہندی ہماری قومی زبان ہے اور ہمیشہ رہے گی۔

بالی وڈ اداکار کے اس ٹوئٹ پر کرناٹکا کے سابق وزیر اعلیٰ اور ریاستی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سدارا مائیا نے اجے دیوگن کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہندی کبھی ہماری قومی زبان تھی اور نہ ہو گی۔

کرناٹکا کے اپوزیشن لیڈر نے مزید لکھا کہ یہ ہر بھارتی شہری کی ذمہ داری ہے کہ مقامی زبانوں کو عزت دے، ہر زبان کی اپنی ایک تاریخ ہے جس پر لوگ فخر کرتے ہیں اور میں کناڈیگا ہونے پر فخر محسوس کرتا ہوں۔


مزید خبریں :