Time 07 مئی ، 2022
پاکستان

موسمیاتی ماہرین نے پاکستان اور بھارت کیلئے وارننگ جاری کردی

ماہرین کا کہنا ہے کہ سال کے گرم ترین مہینے آنا ابھی باقی ہیں ، ممکنہ ہیٹ ویو سے ہزاروں افراد کی جانیں جاسکتی ہیں— فوٹو: فائل
ماہرین کا کہنا ہے کہ سال کے گرم ترین مہینے آنا ابھی باقی ہیں ، ممکنہ ہیٹ ویو سے ہزاروں افراد کی جانیں جاسکتی ہیں— فوٹو: فائل

موسمیاتی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان اور  بھارت کو  آئندہ دنوں میں بدترین ہیٹ ویو کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ سال کے گرم ترین مہینے آنا ابھی باقی ہیں ، ممکنہ ہیٹ ویو سے ہزاروں افراد کی جانیں جاسکتی ہیں، خاص طور  پر  بزرگ افراد نشانہ بن سکتے ہیں ۔

ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ  ہیٹ ویو کا دورانیہ طویل ہوسکتا ہے۔

موسمیاتی ماہرین کے مطابق پاکستان اور  بھارت میں مارچ  اور اپریل کے مہینے میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے زائد درجہ حرارت رہا جس سے تقریباً ایک ارب لوگ متاثر ہوئے۔

مزید خبریں :