09 مئی ، 2022
پاکستان میں کورونا کے اومیکرون وائرس کے نئے سب ویرینٹ کا پہلا کیس سامنے آگیا ہے۔
قومی ادارہ برائے صحت نے پاکستان میں جینوم کی ترتیب کے ذریعے سب ویرینٹ کی تصدیق کی ہے۔
قومی ادارہ برائے صحت کے مطابق نئے ویرینٹ کی وجہ سے مختلف ممالک میں کیسز کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔
قومی ادارہ برائے صحت کا کہنا ہےکہ عوام کورونا ایس او پیز پر عمل کریں ،ابتدائی کورونا ویکسینیشن مکمل کروائیں اور 6 ماہ بعد بوسٹر ویکیسن لگوائیں۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 64 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ،کورونا مثبت کیسز کی شرح 0.49 فیصد رہی ۔