ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی نے ملازمین کے تبادلوں کا نوٹیفکیشن مستردکردیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری نے اسمبلی سیکرٹیرٹ کے نوٹیفکیشن پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے احکامات ماننے سے انکار کردیا ۔

خیال رہےکہ گذشتہ رات اسمبلی سیکرٹیرٹ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے تحت ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی آفس کے 11 ملازمین کا تبادلہ کردیا گیا تھا ۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈپٹی اسپیکر کے اسٹاف آفیسر امان خالد کو تعمیرمرمت کے شعبے میں جبکہ ترجمان ڈپٹی اسپیکر سمیت اسسٹنٹ پروٹوکول افسر اورپرسنل فوٹو گرافر کا بھی پی آر سیکشن ٹرانسفر کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سینیئر کلرک شفاقت علی اور کمپیوٹر آپریٹر کو ایڈمن بلاک بھیج دیا گیا جب کہ جونیر کلرک محمد حسین کا آر آئی سیکشن میں تبادلہ کردیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ دیگر ملازمین میں ظہور احمد مزاری، تکسین ارشد ، شاہد حسین اور امیر حمزہ کا بھی ٹرانسفر کردیا گیا۔

 ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ رات گئے ملازمین کا تبادلہ سمجھ سے بالا تر ہے۔

ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری نے اسپیکر آفس پرشدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری رہائش گاہ پرتعینات ملازمین کو بھی ڈرایا اور دھمکایا جا رہا ہے تاہم میں ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے ڈرنے والا نہیں ہوں۔

مزید خبریں :