مجرموں کے ٹولے نے میری ٹیم کے سارے عظیم کام پر پانی پھیر دیا: عمران خان

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ٹوئٹر پر اپنی حکومت کے دور کی کارکردگی سے متعلق ایک چارٹ پیش کی/ فائل فوٹو
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ٹوئٹر پر اپنی حکومت کے دور کی کارکردگی سے متعلق ایک چارٹ پیش کی/ فائل فوٹو

اسلام آباد: سابق وزیراعظم عمران خان نے موجودہ حکومت کی کارکردگی کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ٹوئٹر پر اپنی حکومت کے دور کی کارکردگی سے متعلق ایک چارٹ پیش کی جس میں انہوں نے شرح  نمو سمیت دیگر شعبوں کی کارکردگی پیش  کی۔

عمران خان نے اپنی حکومت کی کارکردگی بتاتے ہوئے ایک بار پھر اپنی حکومت کی تبدیلی میں امریکا پر الزام عائد کیا۔

انہوں نے کہا کہ جب تبدیلی سرکار کی امریکی سازش کے ذریعے PTI کی حکومت کو ہٹایاگیا تو ہم 6 فیصد معاشی شرح نموکےحصول کےقریب تھے۔

چیئر مین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ این آر او  ٹو کو اپنی اولین ترجیح بنانےوالے مجرموں کےاس ٹولے نے میری ٹیم کے کیے گئے سارے عظیم کام پر پانی پھیر دیا۔

مزید خبریں :