19 مئی ، 2022
پی آئی اے نے کراچی سے دمشق کے لیے پروازیں دوبارہ بحال کرنے کا فیصلہ کیاہے۔
قومی ائیر لائن کے ترجمان کے مطابق پی آئی اے 28 مئی سے کراچی سے دمشق کیلئے ہفتہ وار ایک پرواز آپریٹ کرے گی۔
ترجمان نے بتایاکہ شام میں زیارت کے سلسلے میں کراچی سے زائرین کو دمشق پہنچایا جائے گا اور دمشق جانے والے زائرین و دیگر مسافروں کے لیے پی آئی اے نے بکنگ کا عمل شروع کردیا ہے۔