’اگر کسی نے حکومت سنبھالنی ہے تو آجائے لیکن ہمارے ہاتھ نہ باندھے جائیں‘

ہمیں اکتوبر تک چلنے دیا جائے، مشکل فیصلے کرنے چاہئیں، پھر آگے دیکھا جائے گا: وفاقی وزیر آبی وسائل/ فائل فوٹو
ہمیں اکتوبر تک چلنے دیا جائے، مشکل فیصلے کرنے چاہئیں، پھر آگے دیکھا جائے گا: وفاقی وزیر آبی وسائل/ فائل فوٹو 

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے آبی وسائل خورشید شاہ  کا کہنا ہےکہ اگر کوئی حکومت سنبھالنا چاہتا ہے تو ابھی آ جائے مگر ہمارے ہاتھ پاؤں نہ باندھے جائیں۔

جیونیوز کے پروگرام  آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ نگراں حکومت پاکستان کو سری لنکا بنا دے گی، اگر کوئی حکومت سنبھالنا چاہتا ہے تو ابھی آجائے مگر ہمارے ہاتھ پاؤں نہ باندھے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اکتوبر تک چلنے دیا جائے، مشکل فیصلے کرنے چاہئیں، پھر آگے دیکھا جائے گا۔

خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ  الیکشن سب سے بہتر حل ہے، مگر جب تک الیکشن اصلاحات نہیں ہوتیں الیکشن نہیں ہوگا۔

مزید خبریں :