گرفتاریوں کی فہرست تیار ہے، عمران خان کی گرفتاری ہوسکتی ہے: شیخ رشید

یہ ملک کو انارکی کی طرف لے جائیں گے کیونکہ انہیں ڈیڑھ سال کی چھوٹ نہیں ملی: سابق وزیر داخلہ کی جیو نیوز سے گفتگو/ فائل فوٹو
یہ ملک کو انارکی کی طرف لے جائیں گے کیونکہ انہیں ڈیڑھ سال کی چھوٹ نہیں ملی: سابق وزیر داخلہ کی جیو نیوز سے گفتگو/ فائل فوٹو

اسلام آباد: سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے شیریں مزاری کی گرفتاری  پر رد عمل کا اظہار کیا ہے۔

جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ یہ ملک کو انارکی کی طرف لے جائیں گے کیونکہ انہیں ڈیڑھ سال کی چھوٹ نہیں ملی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے اسلام آباد اور راولپنڈی کے نئے آئی جی تعینات کردیے ہیں ، ایس ایچ اوز بھی اپنے لگادیے ہیں جب کہ انہوں نے گرفتاریوں کے لیے فہرستیں تیارکرلی ہیں، شیریں مزاری کی گرفتاری اس سلسلے کی پہلی کڑی ہے۔

شیخ رشید نے خدشہ ظاہر  کیا کہ عمران خان کی گرفتاری ہوسکتی ہے۔


مزید خبریں :