Time 26 مئی ، 2022
پاکستان

فرح خان کا کاروبار دیکھنے والے 4 افراد کو نیب لاہور کا نوٹس جاری

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ملزمہ فرح خان کی جانب سے کیے گئے جرائم کے ثبوت اور ریکارڈ کے ہمراہ پیش ہوں— فوٹو: فائل
نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ملزمہ فرح خان کی جانب سے کیے گئے جرائم کے ثبوت اور ریکارڈ کے ہمراہ پیش ہوں— فوٹو: فائل

قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور نے فرح خان کا کاروبار  دیکھنے والے 4 افراد کو نوٹس جاری کردیے۔

نوٹس مظاہر  بیگ، وقار، آصف اور منیر کو جاری کیے گئے ہیں، چاروں افراد کو  30 مئی کو پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ انکوائری میں پتہ چلا ہے آپ کے پاس ملزمہ فرح خان سے متعلق  ثبوت اور ریکارڈ موجود ہے، ملزمہ فرح خان کی جانب سے کیے گئے جرائم  کے ثبوت اور  ریکارڈ کے ہمراہ پیش ہوں۔

نوٹس ڈپٹی ڈائریکٹر نیب لاہور  بینش نعمان کے دستخط سے جاری کیے گئے ہیں۔ نوٹس میں چاروں افراد کو ڈپٹی ڈائریکٹر نیب لاہور عدیل احمد کے سامنے پیش ہونےکی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید خبریں :