Time 28 مئی ، 2022
پاکستان

22 سال سے بھارتی قید میں پھنسا پاکستانی شہری رہائی کا منتظر

فوٹو: برطانوی میڈیا
فوٹو: برطانوی میڈیا

22 سال سے بھارتی قید میں پھنسا گوجرانوالا کا وارث راجا اپنی رہائی کا منتظر ہے، وزیرآباد میں اس کے بیٹے اور بیٹیاں بھی والدکی رہائی کے انتظار میں ہیں۔

وزیرآباد کا رہائشی محمد وارث راجا 1999 میں دوست سے ملنے بھارت گیا تھاجہاں اتر پردیش کے شہر شاملی میں اسے بھارتی پولیس نے گرفتار کرلیا ۔

پولیس نے وارث کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ بنایا، مقدمے کا ٹرائل 17 سال سے مقامی عدالت میں چلتا رہا، سال 2017 میں عدالت نے وارث کو عمر قیدکی سزا سنا دی۔

 وارث کے اپیل کرنے پر دسمبر 2019 میں ہائی کورٹ نے سزا کو کالعدم قرار دے دیا لیکن عدالتی فیصلےکے ڈھائی سال بعد بھی وارث کو رہائی نہیں مل سکی۔

 بھارتی جیل میں قید وارث کے بارے میں بھارت کے ایک اخبار میں خبر شائع ہوئی تو اہل خانہ کی دم توڑتی امید پھر سے جاگ گئی، وارث کے بیٹے اور بیٹیوں نے وزیراعظم شہباز شریف سے والد کی رہائی میں مدد کی اپیل کی ہے۔

مزید خبریں :