پی ٹی آئی رہنماؤں نے پولیس شیلنگ کی اپنے دور حکومت کی ہی ویڈیو چلادی

پاکستان تحریک انصاف کی خاتون رہنماؤں کنول شوذب اور ملیکہ بخاری نے پریس کانفرنس میں اپنے ہی دورحکومت میں سرکاری ملازمین پر ہونے والی شیلنگ کی ویڈیو کو حالیہ لانگ مارچ کی سمجھ کر چلادی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کنول شوذب نے کہا کہ ڈی چوک پر پاکستان کے حالات دیکھ کر لگنے لگا کہ ہم فلسطین یا مقبوضہ کشمیر میں رہ رہے ہیں۔

اس دوران خاتون رہنماؤں اپنے ہی دورحکومت میں 2021 میں سرکاری ملازمین پر ہونے والی شیلنگ کی ویڈیو کو حالیہ لانگ مارچ کی سمجھ کر چلادی۔ یہ ویڈیو 2021 کی ہے  جب پی ٹی آئی حکومت نے ڈی چوک پر سرکاری ملازمین کے احتجاج کو شیلنگ کا نشانہ بنایا تھا۔

ایک صحافی نے ویڈیو کے پرانی ہونے کی نشاندہی کی تو ملیکہ بخاری نے عجیب منطق پیش کی کہ ویڈیو پرانی ہے اس لیے دھواں کم نظر آرہا ہے، موجودہ حکومت کے دور کی ویڈیو ہوتی تو دھواں زیادہ ہوتا۔ 

مزید خبریں :