پرویز الٰہی کا پی ٹی آئی کو قومی اسمبلی سے استعفوں کے فیصلے پر نظر ثانی کا مشورہ

پرویز الٰہی نے شاہ محمود قریشی کو پنجاب میں 20 حلقوں پرضمنی الیکشن میں تعاون کی یقین دہانی کروادی— فوٹو:چوہدری پرویز الٰہی آفیشل
پرویز الٰہی نے شاہ محمود قریشی کو پنجاب میں 20 حلقوں پرضمنی الیکشن میں تعاون کی یقین دہانی کروادی— فوٹو:چوہدری پرویز الٰہی آفیشل

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالٰہی کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

ملاقات میں چوہدری پرویز الٰہی نے پی ٹی آئی کو قومی اسمبلی سے استعفوں کے فیصلے پر نظر ثانی کا مشورہ دیا۔

پرویز الٰہی نے کہا کہ پی ٹی آئی کو پارلیمان کے اندر اور باہر بھرپور اپوزیشن کرنی چاہیے، ایوان سے باہر رہ کر تحریک انصاف اپنے لیے مزید مشکلات پیدا کرے گی۔

شاہ محمود قریشی نے پرویز الٰہی کو یقین دہانی کرائی کہ ان کی تجویز سے عمران خان کو آگاہ کریں گے۔ 

پرویز الٰہی نے شاہ محمود قریشی کو پنجاب میں 20 حلقوں پرضمنی الیکشن میں تعاون کی یقین دہانی کروادی۔

مزید خبریں :