پاکستان

معروف بزنس مین میاں منشا کا طیارہ حادثے سے بچ گیا

میاں منشا وزیراعظم شہباز شریف کو جوائن کرنے ترکی جا رہے تھے کہ افغانستان میں انکا طیارہ تکنیکی خرابی کا شکار ہو گیا: ذرائع۔ فوٹو فائل
میاں منشا وزیراعظم شہباز شریف کو جوائن کرنے ترکی جا رہے تھے کہ افغانستان میں انکا طیارہ تکنیکی خرابی کا شکار ہو گیا: ذرائع۔ فوٹو فائل

معروف بزنس مین میاں منشاء کا طیارہ Nishat-1 حادثے سے بچ گیا۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کے ذرائع کے مطابق میاں منشا وزیراعظم شہباز شریف کو جوائن کرنے ترکی جا رہے تھے کہ ان کا طیارہ Nishat-1 جیسے ہی افغانستان کی حدود میں پہنچا تو اس میں تکنیکی خرابی پیدا ہو گئی۔

ذرائع کے مطابق طیارے میں خرابی کا واقعہ گزشتہ روز  پیش آیا اور طیارے میں میاں منشاء خود سوار تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پائلٹ طیارے کو افغانستان سے واپس لاہور ائیر پورٹ لے آیا، تکنیکی خرابی دور کرنے کے بعد میاں منشا اسی طیارے میں دوبارہ سفر کرکے ترکی پہنچے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ میاں منشا وزیراعظم کے ہمراہ ترکی میں کاروباری وفد کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

مزید خبریں :