01 جون ، 2022
بھارتی پنجاب کے مشہور گلوکار سدھو موسے والا کے بہیمانہ قتل کے بعد ان کی آخری رسومات میں انہیں دلہا بنایا گیا جس کی وائرل تصاویر نے ان کے مداحوں کو مزید غمگین کردیا۔
سدھو کے مداحوں میں اس حوالے سے تجسس پایا جاتا ہے کہ بلآخر ایسا کیوں کیا گیا۔
بھارتی میڈیا کےمطابق اس کی وجہ پنجابی روایت ہے جس کے تحت اگر مرنے والا شخص جوان اور کنوارہ ہو تو اس کی آخری رسومات دلہا بنا کر ادا کی جاتی ہیں۔
یہی وجہ تھی کہ سدھو کی آخری رسومات انہیں دلہا کی طرح سجاکر ادا کی گئیں۔
آخری رسومات کی وائرل تصاویر میں سدھو کے سر پر دلہا کی پگڑی دیکھی جاسکتی ہے۔
یاد رہے کہ سدھو موسے والا نومبر 2022 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والے تھے، سدھو کا رشتہ 'اماندیپ کور' سے ہوا تھا جن کا تعلق کینیڈا سے ہے۔
پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کو 29 مئی کو ضلع مانسا کے گاؤں جواہرکے میں نامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کرکے قتل کیا۔