Time 09 جون ، 2022
کھیل

پہلا ون ڈے: بابر اعظم نے اپنا مین آف دی میچ ایوارڈ خوشدل کو دے دیا

بابر اعظم نے ویسٹ انڈیز کے خلاف اپنا مین آف دی میچ  ایوارڈ خوشدل کو دے دیا۔—فوٹو: پی سی بی/اسکرین گریب
بابر اعظم نے ویسٹ انڈیز کے خلاف اپنا مین آف دی میچ  ایوارڈ خوشدل کو دے دیا۔—فوٹو: پی سی بی/اسکرین گریب

 پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے  ویسٹ انڈیز کے خلاف اپنا مین آف دی میچ ایوارڈ خوشدل کو دے دیا۔

پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو پہلے ون ڈے میں 5 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کی۔

پاکستان نے ویسٹ انڈیز کی جانب سے دیا گیا 306 رن کا ہدف آخری اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا، کپتان بابر اعظم 103 اور امام الحق 65 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

اس کے علاوہ رضوان 59 رنز کی اننگز کھیلی تاہم اختتامی اوورز میں خوشدل شاہ نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور آخری اوور میں ٹیم کو جیت دلوائی۔

انہوں نے 23 گیندوں پر ناقابل شکست 41 رنز کی اننگز کھیلی۔

تاہم میچ کے بعد سنچری اسکور کرنے والے بابر اعظم کو جیوری کی جانب سے پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا لیکن پاکستانی کپتان نے اس موقع پر بڑے دل کا مظاہرہ کیا اور اپنا ایوارڈ خوشدل شاہ کو دے دیا۔

واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ 10 اور تیسرا 12 جون کو کھیلا جائے گا۔

مزید خبریں :