پاکستان
13 نومبر ، 2012

کمیشن کی تشکیل غیر قانونی ہے، وکیل ملک ریاض

 کمیشن کی تشکیل غیر قانونی ہے، وکیل ملک ریاض

اسلام آباد… ملک ریاض کے وکیل زاہد بخاری ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ کمیشن کی تشکیل غیر قانونی ہے، ہم مزیدتعاون کیلئے تیارنہیں۔ شعیب سڈل کمیشن کے سامنے پیشی کے بعد ملک ریاض کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زاہد بخاری ایڈووکیٹ نے کہا کہ 13اکتوبرسے6نومبرتک شعیب سڈل کمیشن کی کارروائی غیرقانونی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شعیب سڈل کمیشن سے انصاف کی توقع نہیں، کمیشن اکتوبرسے پہلے ختم ہوچکا۔زاہد بخاری نے کہا کہ کمیشن کوئی ادارہ نہیں،کمیشن کی میعادختم ہوچکی۔ شعیب سڈل کمیشن کے سامنے پیشی سے قبل ملک ریاض نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں شعیب سڈل کمیشن سمیت کسی کمیشن پراعتمادنہیں۔ ملک ریاض نے میڈیا کو بتایا کہ وہ کمیشن میں یہی کہنے آئے ہیں کہ انہیں کسی پراعتمادنہیں۔ ارسلان افتخارکیس میں تحقیقات کیلئے شعیب سڈل کمیشن نے ملک ریاض کونوٹس جاری کیا تھا۔ ملک ریاض متعددنوٹس کے بعدآج پہلی بارکمیشن کے سامنے پیش ہوئے۔ سپریم کورٹ نے ارسلان افتخار کیس میں تحقیقات نیب سے لے کرشعیب سڈل کمیشن کے حوالے کی تھیں۔

مزید خبریں :