پاکستان
13 نومبر ، 2012

بلوچستان : مسئلہ امن کا نہیں ، ریکوڈک ہضم نہیں کرنے دینگے،ظفر زہری

بلوچستان : مسئلہ امن کا نہیں ، ریکوڈک ہضم نہیں کرنے دینگے،ظفر زہری

کوئٹہ…وزیرداخلہ بلوچستانظفراللہ زہری نے کہا ہے کہ ہم ناراض لوگوں سے بات چیت کرینگے ،بلوچستان میں فوجی آپریشن ہونے نہیں دیں گے، بلوچستان اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیرداخلہ نے کہا کہ یہاں مسئلہ امن نہیں بلکہ ریکوڈک ہے جو کسی کو ہضم ہونے نہیں دینگے،ہم بھی پہاڑوں سے اترے ہیں، اپنا بستر وہیں چھوڑا ہے، وزیرداخلہ بلوچستان نے مزید کہا کہ ہم کسی کیلیے استعمال نہیں ہونگے اور نہ ہی کوئی ہمارا کندھا استعمال کرے، انھوں نے اس موقع پر اسپیکر صوبائی اسمبلی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جناب اسپیکر، آپ جس شخص کی سیٹ پرہیں وہ کسی اور کے ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں۔

مزید خبریں :