14 نومبر ، 2012
اسلام آباد…سپریم کورٹ آج این آر او عملدرآمد کیس کی سماعت کرے گی ۔امکان ہے کہ حکومت سوئس حکام کو بھیجے گئے خط کی وصولی کی دستاویزات عدالت میں پیش کرے گی۔ سپریم کورٹ کے جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں 5 رکنی بنچ این آر او عملدرآمد کیس کی سماعت کررہا ہے۔