Time 25 جون ، 2025
کاروبار

اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت دن، 74 کروڑ 97 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے

اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت دن، 74 کروڑ 97 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 515 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ 22 ہزار 761 پر بند ہوا— فوٹو:فائل

جنگ بندی کے دوسرے روز بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان رہا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 515 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ 22 ہزار 761 پر بند ہوا۔ کاروباری دن میں ہنڈریڈ انڈیکس ایک ہزار 87 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا جبکہ انڈیکس کی آج بلند ترین سطح ایک لاکھ 23 ہزار 256 رہی۔

حصص بازار میں آج 74 کروڑ 97 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 28 ارب روپے سے زائد رہی۔ 

مارکیٹ کیپٹلائزیشن 80 ارب روپے بڑھ کر 14 ہزار 858 ارب روپے ہوگئی۔

مزید خبریں :