14 نومبر ، 2012
اسلام آباد…وفاقی وزیر قانون فاروق ایچ نائیک نے کہا ہے کہ آج انصاف اور جمہوریت کی فتح ہوئی،نوٹس خارج کرنے پر عدالت کاشکریہ ادا کرتا ہوں۔سپریم کورٹ کی جانب سے وزیراعظم کیخلاف توہین عدالت کا نوٹس خارج کئے جانے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے فاروق نائیک نے کہاکہ ہم نے سپریم کورٹ کے ہر حکم کی تعمیل کی،ہم چاہتے ہیں کہ اس ملک میں جمہوریت ڈی ریل نہ ہو،عدالت کو تمام کاغذات پیش کردیئے ہیں،حکومت چاہتی ہے کہ ملک میں جمہوریت کو فروغ ملے۔اُن کا کہناتھاکہ عدالتی حکم پر عملدرآمد کیا جاچکا ہے،دیر آید،درست آید۔سابق وزیر اعظم کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ میں یوسف رضاگیلانی کے دور میں حکومت کا حصہ نہیں تھا۔فاروق نائیک کا کہنا تھا کہ گیلانی صاحب سابق وزیراعظم ہیں ان کیخلاف جھوٹے کیس بنائے جارہے ہیں۔