آئی ایم ایف معاہدےکے باعث ایندھن کی قیمتیں بڑھانےکے علاوہ چارہ نہیں بچا: وزیراعظم

آئی ایم ایف معاہدے پر پی ٹی آئی حکومت نے دستخط کیے تھے اور ہم پی ٹی آئی کی آئی ایم ایف سے اس ڈیل کی تفصیلات پرجلدقوم کواعتمادمیں لیں گے: شہباز شریف/ فائل فوٹو
آئی ایم ایف معاہدے پر پی ٹی آئی حکومت نے دستخط کیے تھے اور ہم پی ٹی آئی کی آئی ایم ایف سے اس ڈیل کی تفصیلات پرجلدقوم کواعتمادمیں لیں گے: شہباز شریف/ فائل فوٹو

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف نے آئی ایم ایف  معاہدے کی روشنی میں پیٹرولیم  مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو ناگزیر قرار دیا ہے۔

ایک بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ ایندھن کی قیمتیں بڑھنےکےاثرات سے بخوبی آگاہ ہیں لیکن آئی ایم ایف معاہدےکے باعث قیمتیں بڑھانےکے علاوہ چارہ نہیں بچا۔

انہوں  نے کہا کہ آئی ایم ایف معاہدے پر  پی ٹی آئی حکومت نے دستخط کیے تھے اور ہم پی ٹی آئی کی آئی ایم ایف سے اس ڈیل کی تفصیلات پر جلد قوم کو اعتماد میں لیں گے۔

شہباز شریف کا کہنا تھاکہ انشااللہ ہم ان معاشی مشکلات سے نکلیں گے۔

مزید خبریں :