پردیس میں شادی کا دیسی لُک ، غیر ملکیوں کی ڈانس ویڈیو وائرل

شادی میں ہلا گلا اور ڈانس ویڈیوز عام سی بات ہیں لیکن ان دنوں سوشل میڈیا پر  ناروے سے تعلق رکھنے والے ڈانس گروپ کی ایک  ویڈیو وائرل ہے ۔

وائرل ویڈیو میں اس گروپ کو بالی وڈ گانے ’ کالا چشمہ ‘ پر خاصے پرجوش انداز میں ڈانس کرتے دیکھا جاسکتا ہے، ڈانس گروپ میں لڑکوں نے کالا چشمہ بھی پہنا ہوا ہے۔

 ڈانسرز کا پرجوش انداز سوشل میڈیا صارفین کو بھاگیا  ہے جس کے بعد گروپ ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ویڈیو کو اب تک 26 لاکھ سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے جبکہ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ڈانس پر دلچسپ تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  شادی اس ڈانس گروپ کے ایک  ڈانسر سلیمان کی تھی جس میں گروپ نے بھر پور انجوائے کیا۔

مزید خبریں :