سکی کناری ہائیڈرو پاور پروجیکٹ نے چیلنجز کے باوجود ایک اور سنگ میل حاصل کرلیا

پروجیکٹ مکمل ہونے پر قومی گرڈمیں 884 میگاواٹ سستی بجلی کااضافہ ہوگا، چینی سفارتخانہ— فوٹو: چینی سفارتخانہ
پروجیکٹ مکمل ہونے پر قومی گرڈمیں 884 میگاواٹ سستی بجلی کااضافہ ہوگا، چینی سفارتخانہ— فوٹو: چینی سفارتخانہ

چائنا پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت جاری سکی کناری ہائیڈرو  پاور پروجیکٹ نے چیلنجز کے باوجود ایک اور سنگ میل حاصل کرلیا۔

پاکستان میں موجود چینی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پروجیکٹ مکمل ہونے پر قومی گرڈمیں 884 میگاواٹ سستی بجلی کااضافہ ہوگا۔

چینی سفارتخانے نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ ’سی پیک پاور پروجیکٹ سکی کناری ہائیڈرو پاور پروجیکٹ نے چیلنجز کے باوجود کامیابی سے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا ہے، تکمیل کے بعد اس منصوبے سے 884 میگا واٹ بجلی قومی گرڈ میں شامل ہوگی۔‘

مزید خبریں :