ایم کیو ایم رہنما کنور نوید جمیل برین ہیمرج کے باعث اسپتال منتقل

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے ڈپٹی کنوینرکنور نوید جمیل کو طبیعت ناساز ہونے کی بنا پر  اسپتال منتقل کردیا گیا۔

 ترجمان ایم کیو ایم پاکستان کے مطابق کنور نوید جمیل کو برین ہیمرج ہوا ہے اور انہیں  انتہائی تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

 ترجمان ایم کیو ایم  نے قوم سے کنور نوید جمیل کی صحت یابی کے لیے دعا کی اپیل کی ہے۔

خیال رہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کے ڈپٹی کنوینر اور رکن سندھ اسمبلی کنورنویدجمیل گذشتہ روز ہی سندھ اسمبلی کے اجلاس میں شریک ہوئے تھے۔

مزید خبریں :