Time 10 جولائی ، 2022
پاکستان

قربانی کے جانوروں کی باقیات مخصوص مقامات کے علاوہ پھینکنے پر پابندی عائد

پنجاب میں آلائشوں کو مخصوص جگہ پر ٹھیکانے لگانے کی ہدایت/فائل فوٹو
پنجاب میں آلائشوں کو مخصوص جگہ پر ٹھیکانے لگانے کی ہدایت/فائل فوٹو

پنجاب حکومت نے صوبےکو صاف رکھنے اور عوام کو پریشانی سے بچانے کے لیے قربانی کے جانوروں کی  آلائشوں کو منتخب جگہ کے علاوہ دیگر مقامات پر پھینکنے پر پابندی عائد کر دی۔

پنجاب میں دفعہ 144 کے تحت قربانی کےجانوروں کی باقیات کو مخصوص جگہ کے علاوہ دیگر جگہوں پر پھینکنے پرپابندی عائد کر دی گئی ہے، یہ پابندی  آج سے 13 جولائی تک نافذ رہے گی۔

حکومت پنجاب کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اس پابندی کا مقصد صوبے کی خوبصورتی کو برقرار رکھنا اور گندگی و جراثیم سے جنم لینے والی بیماریوں سے عوام کو بچانا ہے۔

مزید خبریں :