10 جولائی ، 2022
وزیراعظم شہباز شریف نے عید الاضحیٰ کے موقع پر انتظامیہ کو فعال رہنے کی ہدایت کی ہے۔
وزیراعظم نے انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ قربانی کے جانوروں کی آلائشیں اٹھانے کے عمل کو یقینی بنایا جائے اور واسا حکام مون سون کی بارشوں کے پیش نظر نالوں کی صفائی جاری رکھیں۔
وزیر اعظم نے عید پر مری میں سیاحوں کی آمد پر ٹریفک پولیس کو ٹریفک کی روانی رواں دواں رکھنے کی ہدایت بھی جاری کی جب کہ عید کی چھٹیوں میں بھارہ کہو سے مری تک فیملیز کےلیے شٹل سروس چلانے کا بھی کہا۔